اہم ترین خبریںپاکستان

ہم سیاسی اعتبار سے جتنے مستحکم ہوں گے قوم کی اتنے ہی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں گے،علامہ راجہ ناصرعباس

اجلاس میں آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات اور سیاسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے انتخابات کے حوالے سے تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے پولٹیکل سیل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات اور سیاسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے انتخابات کے حوالے سے تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں جمہوری بالادستی کے لیے آزاد،شفاف اور بروقت الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے مجلس وحدت مسلمین مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلم کے ساتھ بدفعلی، مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کیلئے چھاپے

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی کے لیے سیاسی استحکام اولین شرط ہے۔ ہم سیاسی اعتبار سے جتنے مستحکم ہوں گے قوم کی اتنے ہی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں گے۔جو لوگ مذہب اور سیاست کو ایک دوسرے کی ضد سمجھتے ہیں وہ یا تو کم علمی کا شکار ہیں یا پھر ملت تشیع کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیاسی طور پر مضبوط ہوئے بغیر حکومتی ایوانوں میں اپنی بات نہیں منوائی جا سکتی ۔

انہوں نے پولٹیکل سیل کو آزادکشمیر الیکشن کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button