علمائے شیعہ پنجاب محکمہ اوقاف پنجاب کے امتیازی سلوک کے خلاف بھرپوراحتجاج کے لئے تیار

18 جون, 2021 12:59

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام سیکرٹری اوقاف پنجاب کے ملت جعفریہ کیخلاف امتیازی سلوک اور سرکاری کمیٹیوں میں ارکان کی تعداد میں عدم توازن کیخلاف اکیس جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آ گئی۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کو لاہور کے علماء نے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروا دی۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متحدہ علماء بورڈ سمیت امن کمیٹی ہو یا دیگر سرکاری ادارے، ان میں ایک مخصوص مکتب فکر قابض دکھائی دیتا ہے جبکہ تمام اداروں میں ملت جعفریہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 خطرناک دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور کے علمائے کرام اس مظاہرے میں بھرپور شرکت سے ثابت کریں گے کہ وہ پاکستان کے محب وطن شہری ہے جو ناانصافی اور ظلم کیخلاف سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوروکریسی کا رویہ ہمارے ساتھ متعصبانہ ہے، بے بنیاد مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ بانیاں مجالس کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔ ریاست مدینہ میں بھی فرقہ وارانہ سوچ کے تابع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جو قابل مزمت امر ہے۔

12:51 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔