ایران، حماس اور حزب اللہ سمیت پانچ بڑے خطرات ، صیہونیوں کا اعتراف

18 جون, 2021 12:14

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران ،اور حزب اللہ ، حماس اور دیگر مزاحمتی گروپ تل ابیب کو درپیش پانچ قومی سلامتی کے خطرات کا حصہ ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گیڈی آئزن ہاور نے ’’ماحولیات ، آب و ہوا اور قومی سلامتی ، اسرائیل کے لئے ایک نیا محاذ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے لئے ایران ،اور لبنان کی حزب اللہ ، حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے علاوہ ممالک کی فوج ، سائبر حملے ، عالمی تباہی جیسے آب و ہوا کے بحران اور ماحولیات کا دوسرے خطرات کی حیثیت سے ذکر کیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کو ماحولیات ، آب و ہوا اور قومی سلامتی کے ساتھ ان کے تعلقات کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، یہ معاملات اس کےلیے معمولی ہیں۔

آئزن ہاور نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے ہمسایہ ممالک کے مابین باہمی دشمنی کے باوجود ماحولیاتی اور آب و ہوا کے بحرانوں پر مشترکہ تصادم ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آب و ہوا اور قومی سلامتی امریکی جرنیلوں کی ترجیحات میں اولین حیثیت رکھتی ہیں لیکن اسرائیل میں ان کے بارے میں بات نہیں کی جاتی ہے جبکہ زیادہ تر چیزوں جیسے ہوئی پٹی اور جنگی مشقوں پران کے اثر و رسوخ اور اثرات کے باوجود بھی وہ کنارے پر رکھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس پر آئندہ جنگ علاقائی جنگ ہوگی، جہاد اسلامی کا انتباہ

دوسری جانب غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی صیہونی بستیوں میں آگ لگانے والے غباروں کی نئی لہر شروع کرنے کے بعد غزہ کے قریب رہنے والے آبادکاروں نے بتایا ہے کہ ان غباروں کے خطرات مزاحمتی تحریک کے میزائلوں سے کم نہیں ہے۔

غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی گذشتہ 15 برسوں سے آس پاس کی صیہونی بستیوں آتشین غبارے بھیج رہے ہیں جن سے ان شہروں میں آتشزدگی کے بہت سارے واقعات ہوئے ہیں۔

عرب 21 نیوز ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہوم کے حوالے سے خبر شائع کی ہےکہ غزہ کی پٹی کے آس پاس کے آباد کاروں نے زور دے کر کہا کہ آتشین غباروں کا خطرہ نہ صرف یہ کہ مزاحمتی تحریک کے میزائلوں سے کم ہے بلکہ یہ ان سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے گذشتہ دو روز میں صیہونی بستیوں کی طرف بھیجے گئے آتشین غباروں کے نتیجے میں آس پاس کی بستیوں میں آتشزدگی کے 24 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مسلسل محاصرے ، تجاوزات، بندش اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابضین کے اقدامات کو مسترد کرنے کے احتجاج میں آتشین غباروں سے آباد کاروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

عبرانی زبان کےاخبار اسرائیل ٹائمز نے بھی اطلاع دی ہے کہ امدادی کارکن آتشین غبارے جو گذشتہ دو دن سے آس پاس کے شہروں میں بھیجے گئے ان کی وجہ سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ہیں۔

7:13 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔