ایران

ایران کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنا بھی بہت مہنگا پڑ سکتا ہے، جنرل عبدالرحیم موسوی

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے امام علی (ع) یونیورسٹی میں نشان فداکاری کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ملک کی ترقی ، پیشرفت، قدرت اور قوت کا موجب بنےگی، اور انتخابات کا دن ایرانی عوام کی تقدیر بدلنے کا اہم دن ہے۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے امام علی یونیورسٹی کی کارکردگی پر اسے نشانہ فداکاری اور پرچم عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ہم ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی اور جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔

انھوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام علی یونیورسٹی کے ایک ہزار 184 شہداء ہم پر ناظر ہیںاور ہم شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شیطانی طاقتوں کے زیر اثر ذرائع ابلاغ کا ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار ہے، رہبر معظم

دوسری جانب صدرایران حسن روحانی نے زور دے کر کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دشمن ایک ٹھنڈا اورہلکا پھلکا الیکشن چاہتا ہے لہذا آپ اپنی بھرپورموجودگی سےاس کی امیدوں پرپانی پھیردیں ۔ صدرحسن روحانی نے کہا کہ کل جمعہ کا دن نہایت اہم ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ملک کے صدر کو داخلی مشکلات اور بین الاقوامی مسائل سے پوری قوت کے ساتھ نمٹنے کے لئے عوام کے زیادہ سے زیادہ ووٹ ، حمایت اور ان کی موجودگی کی بیحد ضرورت ہوتی ہے صدرحسن روحانی نے کہا کہ کل ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہئے ۔

ایران کے صدر نے زور دے کر کہا کہ امید ہے ہم ایک شاندار الیکن کرانے میں کامیاب رہیں گے اور اٹھارہ جون کوبڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لے کر اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اور زرین باب رقم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button