اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کو اب تک کے سب سے بڑے اور پیچیدہ ترین بحران کا سامنا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی نیتن یاہو کابینہ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس بحران کا اس وقت اسرائیل میں مشاہدہ کیا جا رہا ہے ایسے بحران کا اس جعلی حکومت کی تاریخ میں کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔

غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون نے مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی کابینہ اور پالیسیوں کے خلاف کئے جانے والے مظاہروں میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کی تاریخ میں سیکیورٹی کی خطرناک ترین شکست کے ذمہ دار خود نیتن یاہو ہیں ۔

دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل اسحاق بریک نے بھی غاصب صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے تل ابیب کو درپیش مسائل و مشکلات کی طرف اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے مجاہدین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے / دشمن کو بحر و بر اور فضا میں ہمارا منتظر رہنا چاہئے۔ سید حسن نصر اللہ

کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے غاصب سیاسی و فوجی حکام نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو جب ایک اور شکست رقم کی تو ان کو اور بھی شرمناک شکستوں کا انتظار اور سامنا کرنا ہو گا ۔

اس جنرل نے کہا کہ اسرائیل کے سیاسی و فوجی حکام اور بھی ناکامیوں کا مزہ چکھیں گے اور یہ ناکامیاں ماضی کی شکست سے کہیں بدتر ہونگی۔

اور یہ ناکامی جنگ کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کئے جانے کا نتیجہ ہوگی اور پھر ان ناکامیوں اور شکستوں کے نتیجے میں خود اسرائیل بھی تباہ و برباد ہو جائے گا۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اسرائيل کی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button