دنیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کوکاکولا کو کنارے لگایا!

شیعیت نیوز: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے معمولی عمل سے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ہنگری کیخلاف میچ سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب پریس کانفرنس کرنے کے لیے آئے تو ان کے سامنے کاربونیٹڈ ڈرنگ کو کاکولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔

رونالڈو نے کچھ لمحے ان بوتلوں کو دیکھا اور پھر دونوں کو اٹھاکر ایک طرف رکھ دیا۔ پھر فٹبالر نے نیچے سے پانی کی بوتل اٹھائی اور سامنے رکھ لی اور یہ بھی کہا کہ ’کوکا کولا نہیں، پانی!‘۔

یہ بھی پڑھیں : قطر میں مذاکرات کو نئے سرے سے شروع کرنے پر تیار ہیں، محمد علی الحوثی

رونالڈو کے اس عمل کو بھی ان کے چاہنے والوں نے کاربورنیٹڈ ڈرنکس کے بائیکاٹ اور پانی کو اپنانے کے پیغام کے طور پر لیا۔

اس پریس کانفرنس کے بعد کوکا کولا کے شیئرز کی قیمت 56.10 امریکی ڈالر سے کم ہو کر 55.22 ڈالر پر آ گئی جس کی وجہ سے کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 1.6 فیصد (4 ارب ڈالر) کمی واقع ہوئی جو 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر تک آ گئی۔

خیال رہے کہ کوکاکولا یورو کپ 2020 کا آفیشل اسپانسر پارٹنر ہے اور فٹبال کے تقریباً تمام ٹورنامنٹس میں بڑا اسپانسر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیطانی طاقتوں کے زیر اثر ذرائع ابلاغ کا ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار ہے، رہبر معظم

اس حوالے سے یورو کپ 2020ء کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے موقع پر کوکا کولا اور پانی دونوں فراہم کیے جاتے ہیں اب یہ کھلاڑیوں کی مرضی ہے کہ وہ کسے پسند کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے بعد میچ میں رونالڈو نے 2 گول کیے اور ان کی ٹیم پرتگال نے ہنگری کو 0-3 سے با آسانی شکست دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button