اہم ترین خبریںایران

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای 16 جون کو قوم سے خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: قائد اسلامی انقلاب، 16 جون کو مقامی وقت کے مطابق 20:00 بجے میں سرکاری ٹی اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، ملک میں تیرہویں صدراتی انتخابات سمیت شہروں اور گاؤں کی اسلامی کونسل کے نمائندوں کے چھٹے انتخابات کے قریب ہونے کی مناسب سے بدھ کے روز مطابق 16 جون کو مقامی وقت کے مطابق 20:00 بجے میں قوم سے خطاب کریں گے۔

اس تقریر کی براہ راست ایران نیوز ٹی وی چینل سے نشر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی مسلح افواج کی طاقت اپنے ہمسایہ ممالک کا محافظ ہے، صدر حسن روحانی

دوسری جانب ایران کے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جمعہ اٹھارہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات پوری سلامتی کے ساتھ اور پرسکون ماحول میں ہوں گے اور اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ جمال عرف نے پیر کے روز تہران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انتخابات کی سلامتی کے بارے میں کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اب تک انتخابات کی سلامتی اور سیکورٹی کے منافی کوئی بھی قدم سامنے نہیں آیا ہے.

صدارتی انتخابات کے بیرون ملک انعقاد کے بارے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں چار سو پچاس پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور سوائے کینیڈا کے دنیا کے ایک سو ایک ممالک میں مقیم ایرانی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے یہاں مقیم ایرانی شہریوں کو حق رائے دہی کے استعمال سے محروم کر دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جمال عرف نے بتایا کہ صدارتی انتخابات دو ہزار اکیس میں، پانچ کروڑ ترانوے لاکھ دس ہزار تین سو دس افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن کے لیے ملک بھر میں سڑسٹھ ہزار پولنگ‏ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button