دنیا

پانچ سو امریکی صحافیوں کا اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : امریکی میڈیا کے 500 سے زیادہ امریکی صحافیوں نے ایک مشترکہ مکتوب شائع کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اصل حالات کوبیان کریں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حقیقت کوسامنے لائیں۔

امریکی میڈیا کی ’’فلسطین سے نمٹنے کے بارے میں ایک کھلا خط” کے عنوان سے شائع اس مکتوب میں خبروں کی اشاعت میں اسرائیلی  جرائم کو چھپانے اور فلسطینیوں کے خلاف منظم جبر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترک  نیوز ایجنسی ’اناطولیہ‘ کے مطابق  اس خط پر 514 امریکی صحافیوں کے دستخط ثبت ہیں۔ جن میں ریاستہائے متحدہ کے اہم میڈیا اداروں جیسے واشنگٹن پوسٹ ، وال اسٹریٹ جرنل  اور لاس اینجلس ٹائمز کے صحافی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان انٹیلی جنس تعاون

اس مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ حقیقت کی تلاش اور طاقتور کو جوابدہ ہونا صحافت کے بنیادی اصول ہیں  لیکن کئی دہائیوں سے ہماری نیوز انڈسٹری نے اسرائیل اور فلسطین سے متعلق خبروں میں ان اقدار کو ترک کردیا ہے۔

امریکی صحافیوں نے اپنے خط میں کہا کہ ہم نے اپنے قارئین کو اس داستان کے ساتھ ناکام بنا دیا جس نے اس کہانی کے بنیادی پہلوؤں اسرائیلی فوجی قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی کو واضح کردیا تھا۔

صحافیوں نے ان دہائیوں کے خراب پریس کے خاتمے اور صحافت کا ٹریک فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت  پر زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی ضمنی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عراقی پارلیمانی حقوق کمیٹی

دوسری جانب ہالینڈ کے ڈچ شہر روٹرڈیم میں ’’انجمن طلباء  برائے فلسطین‘‘ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک مظاہرے کا انعقاد کیا۔مظاہرین روٹرڈیم کے ’’شوبرگ‘‘ چوک میں جمع ہوئے۔

انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف منظم اسرائیلی جبر اور حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری کی توجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔

مظاہرین نے فلسطین زندہ باد، نسل امتیاز مردہ باد، اپارتھائیڈ مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی روکنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button