ایران

اقوام متحدہ نے ایران کی حق رائے دہی کی بحالی کی تصدیق کر دی، تخت ورانچی

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے تہران کی جانب سے اقوام متحدہ پر اپنے حقوق کی ادائیگی کے بعد اس تنظیم میں ایران کی حق رائے دہی کی بحالی کی تصدیق کی۔

ان خیالات کا اظہار مجید تخت ورانچی نے بروز جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے خلاف امریکی غیر قانونی پابندیوں نے نہ صرف ایرانی قوم کو ادویات تک رسائی سے محروم کیا بلکہ اقوام متحدہ پر ایران کے حقوق کی ادائیگی میں بھی رکاوٹ بنیں۔

تخت روانچی نے کہا کہ 6 ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد، اقوام متحدہ نے آج مطابق 11جون کو کہا ہے کہ اسے رقم ملی ہے اور اب تمام غیر انسانی پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس سے قبل جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بازکر کے نام میں ایک خط میں کہا تھا کہ ایران سمیت متعدد ممالک نے اپنے حقوق ادا نہیں کیے ہیں لہذا ان کی حق رائے دہی کو آئین کے مطابق منسوخ کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے سے باز آجائے، سعید خطیب زادے

اقوام متحدہ کے چارٹر میں کہا گیا ہے کہ وہ اراکین جن کے ادا نہ کرنے والے حقوق کی رقم، پچھلے دو سالوں میں ان کی شرکت کی مقدار کے برابر ہوں گے وہ حق رائے دہی سے سے محروم ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خط کے مطابق، ایران کے ووٹنگ حقوق کی بحالی کیلئے کم سے کم 16،251،298 ڈالرادا کرنے کی ضرورت تھی جو پابندیوں کی وجہ سے منتقل نہیں ہوسکتی تھی۔

اس خط کے بعد ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط میں اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عدم ادائیگی کی وجہ، ایران کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی ہے۔

آخر کار سفارتی کوششوں سے یہ رقم جنوبی کوریا میں مسدود ایرانی رقم سے جاری کی گئی اور اسے اقوام متحدہ میں منتقل کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button