دنیا

امریکہ کابل میں جنگی طیاروں سے حملہ کرسکتا ہے، نیویارک ٹائمز

شیعیت نیوز : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں غیر معمولی بحران اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکہ افغان دارالحکومت کابل میں اپنے بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکہ کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق امریکی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ امریکہ مستقبل میں اس وقت افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکہ کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں شیعوں اور سنیوں کے مفادات ایک ہیں، سید ابراہیم رئیسی

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ سمیت نیٹو اتحاد کی افواج کا افغانستان سے انخلا ہو رہا ہے۔ افواج کے انخلا کی آخری تاریخ 11 ستمبر ہے تاہم امریکی پینٹاگون کا ماننا ہے کہ انخلا جولائی میں ہی مکمل ہوسکتا ہے۔

امریکی انتظامیہ کو افواج کے انخلا اور افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کئی سوالات کاسامنا ہے۔ جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے افواج کے انخلا کا حکم دیا ہے تب سے امریکہ کے عسکری حکام کو تشویش لاحق ہے کہ دوبارہ افغانستان میں حالات بگڑ سکتے ہیں اوراس سے سب سے زیادہ نقصان افغان فورسز کو ہوگا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا تاہم غاصبانہ قبضےکے باعث اس ملک میں جنگ اورجھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس ملک کا بنیادی اقتصادی ڈھانچہ برباد ہوگیا ساتھ ساتھ بدامنی و دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔ افغان حکام نے بارہا اپنے ملک سے بیرونی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button