سعودی عرب

عمانی سلطان کی جانب سے یمن بارے سعودی حکومت کو خط ارسال

شیعیت نیوز : عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے آج ریاض کے اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات کی ہے اور عمانی سلطان کی جانب سے یمن بارے سعودی حکومت کو مکتوب خط ارسال کیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی واس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کے تازہ ترین حالات سے متعلق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام عمانی سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور کا مکتوب خط اپنے سعودی ہم منصب کے حوالے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عشرہ محرم الحرام کے دوران مختلف امام بارگاہوں پرکورونا ویکسین سینٹرز قائم کیئے جائیں گے، علامہ رضی جعفرنقوی

اگرچہ سعودی خبررساں ایجنسی نے عمانی سلطان کے اس مکتوب خط کے متن کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم معروف عرب اخبار رأی الیوم نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ھیثم بن طارق بن تیمور کی جانب سے سلمان بن عبدالعزیز کو ارسال کیا گیا یہ خط یمنی بحران کے حل کے لئے کی جانے والی عمانی کوششوں پر مبنی ہے۔

دوسری جانب کویت سے چھپنے والے اخبار الجزیرہ نے بھی یمنی بحران کے حل کے لئے عمان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ یمن کے بارے عمان کے پیس انیشی ایٹو میں 4 نکات شامل ہیں جبکہ صنعاء کے حالیہ دورے کے دوران اعلی سطحی عمانی وفد نے انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات میں ان 4 نکات پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کا قیام، یمنی فریقوں کے ساتھ امن مذاکرات کا انعقاد، یمنی تیل بردار بحری بیڑوں کی الحدیدہ بندرگاہ پر آمد و بلاواسطہ مذاکرات کا آغاز اور صنعاء ایئرپورٹ کا آپریشنل ہونا عمانی پیس انیشی ایٹو میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button