اہم ترین خبریںیمن

یمن کی سعودی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں نئی پیشکش

شیعیت نیوز : یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے سعودی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں اپنی نئی پیشکش کو دہرایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے حزب اصلاح کو نئی پیشکش کی ہے جس میں اس گروہ کو سعودی عرب میں قید حماس کے حکام پر مقدمے کی کارروائی روکنے کے لئے ریاض پر دباؤ ڈالنے کے لئے کہا گیا ہے۔

یمنی رہنما محمدعلی الحوثی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صنعا سعودی جیلوں سے حماس کے حکام کی رہائی کے بدلے محمود الصبیحی اور منصورہادی سمیت ایسے دیگر دو افراد کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے جنھیں حزب اصلاح نامزد کرے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے غاصب صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت

صنعا حکومت نے شرط رکھی ہے کہ اگر سعودی عرب فلسطینی قیدیوں کو رہا کردے تو اس کے عوض سعودی پائلٹ کو چھوڑ دیا جائے گا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلی نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ تحریک حماس کے قیدیوں کی رہائی کے عوض ایک سعودی پائلٹ اور چار فوجی افسروں و اہلکاروں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو تحریک حماس کے رہنما رافت مرہ نے سعودی حکام سے محمد الخضری اور دیگر تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق صوبہ الانبارمیں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو داعشی دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل کے عناصر نے اپنے خلاف عدن کے عوام کے مظاہروں پر ردعمل میں مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق جنوبی یمن کے شہر عدن میں یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے سرکردہ رہنما فواد الخلیدی کو گرفتار کرلیا۔الخلیدی کی گرفتاری کے بعد شہر عدن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگے۔

متحدہ عرب امارات سے وابستہ جارح فوجیوں نے عدن کے مختلف علاقوں بالخصوص التواہی محلے میں مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنوبی یمن کے اکثر شہری اپنے ملک میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی غاصبانہ موجودگی کے مخالف ہیں اور انھوں نے ان دونوں ملکوں کے خلاف بارہا مظاہرے کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button