عراق، امریکی فوج سینٹ کام کی وکٹوریہ چھاؤنی پر ڈرون حملہ

10 جون, 2021 11:44

شیعیت نیوز : عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع وکٹوریہ چھاؤنی امریکی فوج سینٹ کام کے ایک اڈے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اسکائی نیوز عربی نے ایک عراقی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریہ چھاؤنی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہےجس کے بعد اس چھاؤنی میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے عراق کی صابرین نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ چھاؤنی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔ فوری طور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بغداد ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریہ ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد النکاح کیلئے جانے والی 24پاکستانی داعشی خواتین افغانستان میں گرفتار، شواہد سامنے آگئے

پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی اعلی سیاسی کونسل کی مذاکرات کے لیے تین شرائط کا اعلان

دوسری جانب تہران کے عالم دین اور مدرسہ علمیہ مروی کے استاد آیت اللہ شیخ محمد تقی شریعتمدار کی رحلت پر آیت اللہ سیستانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربانی جناب آیت اللہ شیخ محمد تقی شریعتمدار کی رحلت کی خبر سے بہت زیادہ دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم حوزہ علمیہ تہران کی نامور علمی اور روحانی شخصیت اور معارف قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کا اس دنیا سے اٹھ جانا دردناک مصیبت اور بہت بڑا نقصان ہے۔ میں اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ)، علماء کرام، تہران کے لوگوں، مرحوم کے رشتہ داروں اور ان کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

سید علی سیستانی

2:00 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔