اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، علامہ عارف واحدی کی صاحبزادہ ابوالخیر سے گفتگو

09 جون, 2021 11:07

شیعیت نیوز: مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ان کے دفتر رکن اسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں، کشمیر میں جاری طویل ترین لاک ڈاون، بھارتی جارحیت، پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کی روک تھام میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور اسے مزید متحرک کرنے اور تمام مکاتکب فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، تمام مکاتکب فکر کے علماء و مشائخ اور زعماء اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاسد معاشی نظام نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے، سوشل ازم و کیپٹل ازم دنیا کو معاشی انصاف کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکے ، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں انارکی پھیلانے کیلئے نت نئی سازشوں کے جال بن رہی ہیں، مدارس کی آزادی سلب کرنے اور دینی اقدار کو مٹانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے، فلسطین میں اسرائیلی فوج ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، کرونا کی آڑ میں تعلیم دشمن رویہ قوم کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے، اسلام پسند محب وطن قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیئے۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء ثقلین حیدر، حسنین مہدی، جمعیت علماء پاکستان کے قائدین پیر سید سعید احمد شاہ سنگھانوی، ناظم علی آرائیں، ڈاکٹر محمد یونس دانش اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔

10:43 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔