اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے جواں سال فلسطینی لڑکی منیٰ الکردی کو اٹھا لیا

08 جون, 2021 09:15

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان خاتون سماجی کارکن منیٰ الکردی جو حراست میں لے لیا۔ منیٰ کی گرفتاری اس کے بھائی کی گرفتاری کے لیے خاندان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔

قابض فوج نے گذشتہ روز بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران منیٰ الکردی کو گرفتار کیا۔ قبل ازیں قابض فوج نے  منیٰ کے بھائی محمد الکردی کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ اسرائیلی فوجی مرکز میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد اس کی بہن کو گرفتار کرلیا گیا۔

منیٰ الکردی کے والد نے بتایا کہ قابض فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ان کی بیٹی کو ان کے گھر سے اغوا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں بھی اسلام دشمنی، ٹرک سوار نے ایک مسلمان خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران قطرسے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار جیفرا البدیری کو حراست میں لے لیا ہے۔ البدیری کی گرفتاری گذشتہ شام بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔

الجزیرہ کی نامہ نگار کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات کی کوریج کررہی تھیں۔

درایں اثنا فلسطینی وزارت اطلاعات ونشریات نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی بوکھلاہٹ اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور جارح ممالک جنگ ہار چکے ہیں، یمنی وزیر اعظم

فلسطینی وزارت اطلاعات کے ایک عہدیدار سلامہ معروف نے جیفرا البدیری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق کے لیے اٹھنے والی آوازوں اور ذرائع ابلاغ کو دبانے کی پرانی اور موجودہ پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ جرائم اور مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے عالمی صحافتی اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی غیرملکی نامہ نگار کو بے رحمی کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے آئے روز فلسطینی اور دوسرے ملکوں کے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

7:12 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔