سعودی عرب نے مزید نوے پاکستانی مزدوروں کو ملک بدر کردیا
شیعیت نیوز : سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے مزید نوے پاکستانی مزدور پاکستان پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب سے ایک سو پینتس مسافر ہفتے کے روز لاہور پہنچے تھے، اِن میں نوے وہ تھے، جنہیں سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا تھا۔ ان مسافروں کے پاس کوئی سامان بھی نہیں تھا جس ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی سیکورٹی حکام نے انہیں کا م کاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے تیس مزدروں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں جبکہ باقی تیس بغیر کورونا ٹیسٹ کرائے فرار ہوگئے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کو خالی ہاتھ بے دخل کیا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں بانی انقلاب امام خمینی (رہ) کی برسی ایک ویبینار
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور عبداللطیف الشیخ نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی شکایات کے بعد سعودی عرب میں مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کے والیم کو زیادہ سے زیادہ حد کے ایک تہائی تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا پر وزیر برائے مذہبی امور عبداللطیف الشیخ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔
مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی وژن کے ذریعے ہر گھر میں اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے اور وقت دیکھنے کی سہولت بھی سب کے پاس ہے اس لیے بہت تیز آواز میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی ضرورت نہیں۔ جس سے بچے اور بیمار بزرگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔







