لبنان

لبنان میں بانی انقلاب امام خمینی (رہ) کی برسی ایک ویبینار

شیعیت نیوز : بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کی بتیسویں برسی کی مناسبت پر لبنان میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

ارنا نیوز کے مطابق لبنان میں ایران کے کلچرل کونسلیٹ کی جانب سے ایک ویبینار کا اہتمام ہوا جس میں عالم اسلام کی پچیس ممتاز اور اہم سیاسی مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ لبنان کے مقامی علماء، دانشور اور سیاسی و سماجی شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شن بیٹ کی اسرائیل میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی وارننگ

ایران کی تنظیم برائے اسلامی ثقافت و مواصلات کے سربراہ کی نگرانی میں ہونے والے اس ویبینار میں بانی انقلاب اسلامی کے سلسلے میں کتب اور مقالات تحریر کرنے والوں کی قدردانی بھی کی گئی۔

ایران کے کلچرل کونسلیٹ عباس خامہ یار نے اس موقع امام خمینی (رہ) کو ایک شجاع، دلیر اور ثابت قدم پیشوا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ایک راسخ اور مستحکم عقیدے کے ہمراہ اپنی قوم کی قیادت سنبھالی اور انہیں یہ سکھایا کہ عالمی سامراج اور ظلم و استبداد کے مقابلے میں سب سے بڑا اور مؤثر اسلحہ ایمان اور اسلامی اقدار کی پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل سندھ کے انتخابات، علامہ ناظر کی جگہ کوئی اور منتخب!

ویبینار میں ایران سے شریک تہران کے میئر پیروز حناچی نے بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مستضعفین کی حمایت ایک ایسا مسئلہ تھا جس کو لے کر بانی انقلاب اسلامی ہمیشہ فکرمند رہتے اور انہی کے موقف نے آج حالات کو فلسطین کے حق میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button