لبنان

جبھہ عمل لبنان کے رہنما کی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ سے ملاقات

شیعیت نیوز : لبنان سے جبھہ عمل لبنان کے سیاسی رہنما شیخ زہیر جعید اور سینئر رہنما شیخ ہاشم منقارہ نے ایک وفد کے ہمراہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جبھہ عمل لبنان کے رہنماؤں نے سیف القدس کی جنگ میں مجاہدین کی کامیابی پر زیاد نخالہ کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں، قدس کی مختلف تحریکوں اور مقاومتی تحریکوں کے بھائیوں کی عظیم قربانیوں سمیت فلسطینی زن و مرد اور غزہ کے بچوں کی استقامت اور ان کی مقاومت اور جہاد کے ساتھ ثابت قدمی سے حاصل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہر نابلس میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی

سیاسی اور عسکری رہنماؤں کی جنگ جاری رکھنےکی تاکید نے نیتن یاہو کو شکست سے دوچار کردیا ۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ دشمن بچوں اور زن و مرد سمیت عوامی رہائشگاہوں اور تجارتی مراکز کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا کر غزہ کو تسلیم کرنے کا حربہ استعمال کر رہا تھا لیکن سیاسی اور عسکری رہنماؤں کی جنگ جاری رکھنےکی تاکید نے نیتن یاہو کو شکست قبول کرنے پر مجبوراور مسجد اقصی اور قدس شریف کے دفاع اور سالمیت کے لئے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا 12 سال کا اقتدار ختم، اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کا مخلوط حکومت بنانے کا اعلان

عوامی حلقوں کی حمایت نے،مقاومت کاروں اور مجاہدین کو کامیابی حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

دونوں تحریکوں کے رہنماؤں نے سیف القدس جنگ میں عوامی حلقوں کی حمایت اور بے نظیر قربانیوں سمیت عربی،اسلامی اور عالمی برادری کی جانب سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی قدردانی کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان حمایتوں نے،مقاومت کاروں اور مجاہدین کو کامیابی حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button