اہم ترین خبریںدنیا

ہزارہ شیعہ نشانے پر، کابل میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں آٹھ افراد شہید

شیعیت نیوز : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ تمام دھماکوں میں افغانستان کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کابل نمبر چھے کے علاقے میں ہوا جس میں چار افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ایک بجے دوپہر اسی علاقے میں واقع شاہراہ دارالامان پر ہونے والے دھماکے میں بھی چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکوں میں ماضی کی طرح وہابی دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے لئے بیت المقدس کو جہنم بنا دیں گے، ابومصطفی بریگیڈ کا انتباہ

تا حال کسی شخص یا گروہ نے دہشت گردی کے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی کابل میں سو میٹر کے فاصلے سے دو منی بسوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے تھے جن میں بارہ افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

تمام دھماکوں میں افغانستان کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو زیادہ تر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں آباد ہیں۔

افغانستان کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے ہزارہ شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے اور حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کو نسل کشی قرار دے۔

ادھر یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں حکومت افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں شیعہ نسل کشی رکوانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button