اہم ترین خبریںیمن

سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں کی الحدیدہ میں 138 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز : یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 138 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 138 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اسی طرح صوبہ مآرب کے علاقوں صرواح اور مدغل اور صوبہ الجوف کےخب اور الشعف پر بھی جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے حملے کئے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ نے صدی کی ڈیل کو کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیا، معاذ ابوشمالہ

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 6 سال کے زائد عرصہ سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغکر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button