اہم ترین خبریںیمن

یمن پر سعودی عرب کےظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز : یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے مختلف علاقوں پر 23 بار بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ مآرب میں سعودی جنگی طیاروں نے مدغل اور صرواح علاقوں پر 18 بار بمباری کی جبکہ صوبہ الجوف کے الحزم علاقہ پر 4 بار بمباری کی۔صوبہ صعدہ کے باقم شہر پر بھی سعودی عرب نے طیاروں نے ایک بار بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ فلسطین ، سینیٹر مشاہدحسین سید نے حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو چھے بار الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

اُدھر ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یمنی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان سیکٹر پر جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افریقی ملک کانگو میں داعش کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

واضح رہے کہ گذشتہ 6 سال کے زائد عرصہ سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو اس مجرمانہ ہوائی حملوں میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب 20 ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر و دربدر ہو گئے ہیں اور یمن کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button