اہم ترین خبریںعراق

عراقی فوج، داعش سے براہ راست جنگ کر رہی ہے، امریکی اتحاد کا اعتراف

شیعیت نیوز : عراق میں داعش مخالف امریکی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراقی فوج داعش کے خلاف جنگ کی کمان اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہے اور اس اتحاد کا کردار صرف ٹریننگ اور فوجی مشاورت ہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سربراہی میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان واین ماروٹو کا کہنا ہے کہ براہ راست جنگ میں داعش کو شکست دینے کے لئے فوجی صلاح و مشورہ سمیت عراقی فوج کی زیادہ سے زیادہ حمایت، عالمی اتحاد کی ذمہ داری ہے اور عراقی فوج داعش کے خلاف جنگ کا انتظام خود اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہے۔

انہوں نے عراقی خبر رساں ایجنسی واع سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اتحاد کی ذمہ داریوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے اور ہم عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر داعش اور اس کے باقی بچے عناصر پر فتح حاصل کرنے کے لئے شام اور عراق میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو تباہ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ معلومات کا تبادلہ ، خفیہ سیکورٹی معلومات کی فراہمی، نگرانی، اسٹراٹیجک مدد، فوجی صلاح و مشورہ اور عراقی فوجیوں کی توانائی اور طاقت بڑھانے کے لئے مدد کرنا، اتحاد کے تعاون کا حصہ ہے۔

امریکی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد کے ترجمان واین ماروٹو کا کہنا ہے کہ جب عراقی حکومت چاہے گی تو اس کے فوجیوں کی فضائی حمایت بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گیارہ روزہ جنگ میں حزب اللہ کی جانب سےحماس کو بھرپور مدد فراہم کی، ابراہیم الامین

انہوں نے تاکید کی کہ موجودہ وقت میں عراقی فوج، داعش سے براہ راست جنگ کر رہی ہے اور وہ اپنے آپریشنز میں زبردست کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور بہت ہی مہارت کے ساتھ جنگ کی قیادت کر رہی ہے۔

اس امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عراقی سیکورٹی اہل کار، عالمی اتحاد کے فوجیوں کے شریک ہيں اور دونوں ہی مشترکہ اہداف پر کاربند ہیں جو داعش اور اس کے باقی بچے عناصر کا خاتمہ اور علاقے کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button