دنیا

600 عالمی موسیقاروں اور فنکاروں کا اسرائیلی بائیکاٹ اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: بین الاقوامی موسیقاروں اور فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے  ریج اگینسٹ دی مشین ، پنک فلوئڈ اور رن دی جویئلز جیسے مشہور بینڈ سمیت  نے ثقافتی طور پر اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطینی مقصد کی حمایت کرنے کے لیے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔

برطانوی جریدے ’’فار آؤٹ‘‘ کے ذریعہ شائع کردہ ایک رپورٹ میں مصنف جیک وائٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس خط پر جس پر امریکی گلوکار جولین کاسا بلانکاس اور جوزف مور نے بھی دستخط کیے ہیں نے  فلسطینیوں کے لیے انصاف  اور انہیں باعزت زندگی گذارنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مکتوب میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے ساتھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کے خلاف نسل پرستانہ سلوک کی شدید مخالفت کی ہے۔

مکتوب میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’’نسلی صفائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام حکومتیں جنگی جرائم کی مرتکب اسرائیلی ریاست کی ٹکنالوجیز اور دیگر تمام وسائل سے مدد کا بائیکاٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری عسکری طاقت کے باعث صیہونیوں کو جنگ بندی تسلیم کرنا پڑی، حماس سربراہ ہنیہ

اس گروپ نے تمام موسیقاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کےثقافتی اداروں میں پرفارم کرنے سے انکار کریں اور فلسطینی عوام اور ان کے حق خود خود ارادیت اور آزادی کے انسانی حق کی حمایت کی مضبوطی سے کھڑے ہوکر آواز میں شامل ہوں۔

مصنف نے مزید کہا کہ برطانوی گلوکار’’راجر واٹرس‘‘ اور اس بینڈ کے بانی طویل عرصے سے اسرائیل کے ثقافتی بائیکاٹ کی حمایت کرنے کے لیے پیش پیش ہیں لیکن بائیکاٹ کی حمایت میں اس خط پر دستخط کرنے والوں کی تعداد بے مثال ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے کیننگٹن کے رہائشیوں نے برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سڑک کو فلسطین کے جنگ زدہ علاقے ’’غزہ‘‘ کے نام سے موسوم کیا ہے۔

برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملط نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک تصویر پر لکھا ہے  وہ کیننگٹن لندن میں غزہ کے نام والی  ایک سڑک کو  دیکھ کر خوش ہوئے۔ انہوں نے  غزہ نام رکھنے کے لیے برطانوی شہریوں کا شکریہ اد کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button