مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے لئے ایجنٹ کا کام کررہی ہے، حنین زعبی

شیعیت نیوز: کنیسٹ کی سابق رکن حنین زعبی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی پر خوفناک حملہ کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسرائیلی قبضہ ریاست کے لئے ایجنٹ کی حیثیت سے کام کیا ہے۔

حنین زعبی نے فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے انقلابی لوگ رام اللہ اتھارٹی کے نام سے قابض ایجنٹ کے تحت اپنی جدوجہد کو جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔

سابق قانون ساز نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی صیہونی ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رام اللہ اتھارٹی فلسطینی جدوجہد کو کمزور کرنے اور عوامی مزاحمت کے فروغ کے کسی بھی امکان کو کم کرنے کے مقصد سے اپنے جابرانہ طریقوں کو بڑھانے پر قائم ہے۔

حنین زعبی نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی عوام کو گرفتاریوں ، ظلم و ستم اور کمزور کرنے میں اسرائیل کی حمایت کرتی ہے، لہٰذا اتھارٹی سے چھٹکارے کے بغیر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ناممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

دوسری جانب قابض صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں چار خیمے اکھاڑ دئیے اور انہیں ضبط کر لیا جس کی وجہ سے بچوں سمیت 15 افراد پر مشتمل خاندان بے گھر ہو گیا۔

آبادکاری اور دیوار کے خلاف مزاحمت کی پاپولر اور قومی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض صیہونی فوجیوں نے یطا کے شمال مشرق میں البویب قصبے گاوں پر ہلہ بولا ۔

جبور نے وضاحت کی کہ دو خیموں میں ابراہیم جبران کا کنبہ  آباد تھا جس میں 15 افراد شامل تھے ، اور اب وہ بغیر کسی پناہ کے کھلے میں رہ گئے ہیں۔ دو دیگر خیموں کو 100 بھیڑوں کے گودام کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

اسی دوران قابض صیہونی فوجیوں نے یطا کے شمال مشرق میں زوتوت کے علاقے میں زرعی املاک کو تباہ کر دیا جو یاسر ابو فنار کی ملکیت تھے۔

صیہونی فوجیوں  اور آباد کاروں نے حال ہی میں بنی ہیفر بستی سے ملحقہ گاؤں اور یطا اور مسافر یطا کے مشرق میں واقع گاؤں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button