اہم ترین خبریںایران

جلدی سے امریکہ اور یورپ چلے جاؤ، سردار اسماعیل قاآنی کا صیہونیوں کو انتباہ

شیعیت نیوز: ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی نے کہاکہ میں تمام صیہونیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ یورپ اور امریکہ میں جو مکانات زیادہ مہنگے ہوجائیں وہ وہاں واپس چلے جائیں اور اپنے مکانات تعمیر کرلیں۔

ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی نے میجر جنرل حجازی کی شہادت کے 40 ویں دن کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ جنرل حجازی نےجنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ مل کر مزاحمتی تحریک کو مضبوط کرنےمیں اہم کردار کیا جس کا نتیجہ صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کی شکل میں سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم شہید کی شہادت کو چالیس دن نہیں ہوئے تھےکہ ایسا منظر سامنے آیاکہ عالم اسلام اور دنیا کے تمام حق پرستوں نے سرزمین فلسطین میں ہونے والی مزاحمت پر فخر محسوس کیاجبکہ یہ تو صرف کچھ ہی خدمات ہیں جو ہمارے معزز شہداء سلیمانی اور حجازی ، نےمزاحتمی محاذ کے لیے انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوابی کاروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی، سعودی عرب کو انصار اللہ کا انتباہ

پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے شہید سلیمانی کے بارے میں سپریم لیڈر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سپریم لیڈر نے کہا کہ شہید سلیمانی نے مزاحمتی تحریک کے جوانوں کو استحکام بخشا اور ہم نے دیکھا کہ 15 سال سے پابندیوں کے باوجود غزہ ، فلسطین کی ساری سرزمین کا دفاع کس طرح کر رہا ہے۔

سردار اسماعیل قاآنی نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی جنگ کے پہلے تین دن میں ہم نے پورے 22 دن کی جنگ کے برابر مقبوضہ علاقوں پر میزائل داغے۔

قدس فور س کے کمانڈر مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے 12 دن کی اس جنگ میں اپنا سکہ جما دیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی مزاحمت نے اس طریقے سے کام کیا کہ صہیونی حکومت نے پہلے دن سے ہی ثالثی کرنے والےممالک سے درخواست کی کہ وہ فلسطینی جوانوں کو جنگ بند کرنے کے لیے کہیں پر ان بہادر جوانوں نےاپنی شرائط رکھیں اور کہا کہ اگر صیہونی ہماری شرائط کو قبول کرلیا تو وہ جنگ بند کرنے کے لیے تیار اور جب تک انھوں نےصیہونیوں سے اپنی شرائط منوا نہیں لیں پیچھے نہیں ہٹے۔

سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ یہ آپ کے لئے دلچسپ ہوسکتا ہے کیونکہ میڈیا میں یہ باتیں نہیں آئی ہیں، فلسطینی مزاحمت کی سب سے بھاری گولیوں نے مقبوضہ علاقوں پر چلائی جانے والی آخری گولیاں تھیں جو مزاحمت کی طاقت اور قوت کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button