دنیا

امریکہ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں عظیم الشان ملین مارچ

شیعیت نیوز: فلسطینیوں کی حمایت اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف آج ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ملین مارچ امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’اسرائیلی ریاست کو سزا دینے اور اس کے جرائم کی روک تھام‘‘ کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں امریکہ کی نمائندہ سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ ملین مارچ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک مقامی رہنما انجینیرمرجان ابو محمود نے بتایا کہ مظاہروں کا اہتمام امریکہ کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹکساس اور سان فرانسسکو میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

عظیم الشان ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا پربھی اپیلیں کی گئی ہیں۔ اس عظیم الشان مظاہرے میں  انسانی حقوق کے مندوبین اور سیاسی اور سماجی کارکن شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے خلاف مالدیپ کا بڑا قدم، اسرائیلی مصنوعات پر پابندی

دوسری طرف امریکی آرتھوڈوکس یہودیوں نے صیہونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے نیو یارک کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔

نیویارک میں سیکڑوں یہودیوں نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حالیہ مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل ارتھوڈوکس یہودیوں نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں پر صیہونیوں کے شدید مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دنیا بھر کے یہودیوں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف آوازیں اٹھائیں کیونکہ صیہونی حکومت، یہودیوں کی نمائندہ نہیں ہے بلکہ ان مظالم کے نتائج میں یہودی مذہب اور یہودی مکتب فکر بدنام ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button