اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، شیریں مزاری

شیریں مزاری نے کہا کہ فلسطین سے متعلق پہلے بھی قراردادیں منظور ہوئی ہیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل تحقیقاتی کمیشن کو وسائل فراہم کریں گے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل حکومت نسل پرست حکومت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ فلسطین سے متعلق پہلے بھی قراردادیں منظور ہوئی ہیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل تحقیقاتی کمیشن کو وسائل فراہم کریں گے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کو اسرائیل کو ہتھیار دیتے وقت دوبارہ تعین کریں گے، امریکہ اور یورپی ممالک تعین کریں گے کہ اسرائیل کو دیئے گئے ہتھیار فلسطین کے خلاف استعمال نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی سہولتکار،برقعہ پوش مفرورمولوی عبدالعزیز کی دھمکیوں کے بعد پنجاب میں شیعہ مؤذنوں کی منظم ٹارگٹ کلنگ کا آغاز، ریاست خاموش

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے، اسرائیل جنیوا کنونشن کے تحت فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کررہا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق سے متعلق کئی شقوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل میںاسرائيل کے جنگی جرائم سے متعلق قرار داد منظور ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، جاپان نے بھی قرارداد پر خود کو الگ رکھا، چین اور روس نے قرار داد کو سپورٹ کیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چین اور روس نے فلسطین کے معاملے پر قرارداد کی حمایت کی، طاقتور ممالک کی مخالفت کے باوجود دنیا کی سمت بدل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button