ایران

محمد باقر قالیباف دوسری مرتبہ پا ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر منتخب

شیعیت نیوز: محمد باقر قالیباف ایک بار پھر ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ دوسری طرف ایران کے صدر نے کہا ہے کہ باشکوہ انتخابات کا انعقاد، اسلامی جمہوری نظام کے جواز کا ضامن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کا اجلاس بدھ کے روز شروع ہوا جس میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا اورمحمد باقر قالیباف آج ایک بار پھر ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے دوسرے سال کے لئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آج دوسرے پارلیمانی سال کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ موجودہ ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف 230 ووٹ لے کر دوسرے پارلیمانی سال کے لئے بھی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ جو عوام کو ووٹ نہ دینے پر اکساتے ہیں وہ ان کے ہمدرد نہیں ہیں، قائد اسلامی انقلاب

آج کی ووٹنگ میں محمد باقر قالیباف کے مد مقابل امیدوار فریدون عباسی دوانی تھے۔

علی نیکزاد اورعبدالرضا مصری ڈپٹی اسپیکر اول اورڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پارلیمانی سال کے موقع پراسپیکر کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں پہلی مرتبہ تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹ حاصل کر کے ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے کیلئے بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔ محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے صدر نے کہا ہے کہ باشکوہ انتخابات کا انعقاد، اسلامی جمہوری نظام کے جواز کا ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک پیشینگوئی جو صیہونیوں کے لئے ناسور بن گئی

ایران کے صدرحسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں صدارتی انتخابات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں باشکوہ صدارتی انتخابات کا انعقاد نظام کے قانونی جواز کا ضامن ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

صدر روحانی نے پابندیوں کو ناکام بنانے میں حکومت ایران کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اہم و بنیادی مسائل میں اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم بعض مسائل کے بارے میں بحث جاری ہے اور ہم انہیں قابل حل سمجھتے ہیں۔

صدر ایران نے واضح کیا کہ امریکیوں کو پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا اور پھر اس کے بعد ایران بھی سمجھوتے پر عمل مکمل طور پر عمل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مذاکرات ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد اور اس میں امریکہ کی واپسی کے طریقہ کار کے بارے میں ہو رہے ہیں۔ایران میں تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات اٹھارہ جون دوہزار اکیس کو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button