اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورے کے خلاف فلسطین میں احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرین پر فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے اہلکاروں نے حملہ کیا ہے ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں فلسطینیوں نے کل رام اللہ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کرنا چاہا جہاں محمود عباس اور انتھونی بلنکن کے مابین ملاقات طے تھی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں وہاں جانے سے روک دیا۔

فلسطینی مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، غزہ پر صیہونی جارحیت سے رونما ہونے والی تباہیوں کی تصاویر اور شہداء کی یاد میں بنائے گئے تابوت تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں منگل کو دسیوں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کل منگل کی صبح خطے کےسرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق  بلنکن کےاس دورے کا مقصد اسرائیل اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور دونوں فریقوں کے درمیان آنے والے مہینوں میں دوبارہ محاذ آرائی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

گذشتہ روز انتھونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں ایران کا معاملہ، ایران کےجوہری پروگرام پر معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی کوششوں  اور دیگر امور پربات چیت ہوئی۔

قبل ازیں اسرائیلی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور غزہ کی تعمیر نو کے بارے میں اسرائیلی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

اسرائیلی حکام سے ملاقات کے بعد وہ رام اللہ کا دورہ کریں گےجہاں وہ فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن حماس ۔ اسرائیل جنگ بندی کی حمایت میں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل سمیت مصر اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button