شہید جنرل قاسم سلیمانی کا دورہ غزہ، فلسطینی مجاہدین سے ملاقات

25 مئی, 2021 12:22

شیعیت نیوز: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے کسی طرح غزہ جا کر فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔

بشار ا لجعفری نے گفتگو میں فلسطینی امنگوں اور قوم کی حفاظت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، غزہ کی سخت ناکہ بندی کے باوجود وہاں گئے اور انہوں نے فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : يحيی السنوار اور محمد الضیف تاحال ہٹ لسٹ پر ہیں، صیہونی وزیر جنگ

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کا ایسی حالت میں غزہ کا سفر یہ پیغام دیتا ہے کہ فلسطین، ایرانی قوم اور اس کے رہنماؤں کے ضمیر میں بسا ہوا ہے اور وہ صیہونی دشمن پر فلسطین کی فتح تک فلسطینی مزاحمت اور قوم کی حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی تاریخی فتح کے مرکزی کردار اور اہم مددگار شہید قاسم سلیمانی کو سوشل میڈیا صارفین کا شاندار خراج تحسین

اسی طرح بشار الجعفری نے فلسطین کے بارے میں شام کے موقف کے بارے میں کہا کہ شام، مسئلہ فلسطین کو اپنا اصل مسئلہ سمجھتا ہے، اس نے فلسطین کو چھوڑا نہیں ہے، بلکہ فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی ہر طرح کی حمایت کے لئے تیار ہے۔

8:45 صبح اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔