اہم ترین خبریںعراق

عراق، دہشت گرد امریکی فوجیوں کی عین الاسد چھاؤنی پر راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: عراقی میڈیا نے امریکی دہشت گردوں کی عین الاسد چھاؤنی پر پانچ راکٹوں سے حملے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں سے سب سے بڑے ٹھکانے عین الاسد چھاؤنی پر پانچ راکٹ گرنے کی خبر دی ہے۔

عین الاسد چھاؤنی پر امریکی فوجیوں کا قبضہ ہے اور یہ مغربی عراق میں واقع ہے۔

صابرین نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ پانچ سے زائد راکٹ، امریکی چھاؤنی کے حساس علاقوں پر گرے ہیں۔

صابرین نیوز نے مزاحمت کاروں کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ائیرڈیفنس سسٹم ان راکٹوں کو انٹرسپٹ کرنے میں ناکام رہا۔

اس میڈیا ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ فلق نوعیت کے تھے اور یہ اپنے ہدف پر دقیق حملہ کرنے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کی وجہ سے امریکیوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق میں امریکہ کی اس فوجی چھاؤنی پر اس سے پہلے بھی کئی بار حملے ہو چکے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح ونصرت سے فائدہ اٹھایا جائے، عراقی وزیر خارجہ

دوسری جانب عراق کے صوبے بصرہ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ بصرہ میں ایک امریکی مسلح کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

عراق میں کل دہشت گرد امریکی فوجیوں کے تین قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کے ایک قافلے کے راستے میں بم کا دھماکہ السماوہ بغداد روڈ پر کیا گیا جبکہ دوسرا صوبہ دیوانیہ میں ہوا اور تیسرا بم حملہ صوبہ بابل کے حلّہ روڈ پر انجام دیا گیا۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button