اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تلہ الفرنسیہ میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی، فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقے تلہ الفرنسیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلہ الفرنسیہ کے مقام پر ایک فلسطینی چاقو بردار نے دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے وار کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک فلسطینی نوجوان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے زمین پر خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے۔ فلسطینی طبی عملے نے زخمی حالت میں پڑے فلسطینی کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے امدادی کارکنوں کو اس کی مدد سے روک دیا۔

بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسند نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مجاہدوں کی استقامت کے بعد اسرائیل کی شکست کا پہلا نتیجہ

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی 8 خواتین نمازیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عائد کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے 8 فلسطینی خواتین کو ایک ہفتے کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کرنے کا نوٹس جاری کیا جس کے بعد انہیں مزید ے6 ماہ کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کی 10 خواتین کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے بعد باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ انہیں کئی گھنٹے تک القشلہ حراستی مرکز میں حبس بے جا میں رکھا۔

قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے محافظ مختار التمیمی کو ایک ہفتےکے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا ہے۔ اس کےعلاوہ بیت المقدس کے ایک فوٹو گرافر عمر محیسن کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط سے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button