مشرق وسطی

شام کے ادلب شہر میں تکفیری اور داعشی دہشت گرد کا کیمیائی حملے کا منصوبہ

شیعیت نیوز: صلح و آشتی کے لئے شام میں سرگرم روسی مرکز کا کہنا ہے کہ تکفیری اور داعشی دہشت گرد گروہ ایک بار پھر شام کے ادلب شہر میں کیمیائی حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق شام میں سرگرم روسی مرکز براءے صلح و آشتی کے نائب سربراہ ایڈمیرل الکسانڈر کارپوف نے کہا ہے کہ تکفیری اور داعشی دہشت گرد گروہ شام کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک بار پھر کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مذکورہ روسی عہدے دار کے مطابق دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور وائٹ ہیلمیٹس نے حال ہی میں زہریلے اور کیمیائی مادوں سے بھرے چھے کنٹینر ادلب صوبے کے جسر الشغور نامی علاقے میں منتقل کئے ہیں۔ جن کے بارے میں احتمال یہ ہے کہ اُن میں کلورین گیس بھری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی اور سیاسی عہدیداروں میں شدید اختلاف

ایڈمیرل الکسانڈر کارپوف نے مزید کہا ہے کہ تکفیری اور داعشی دہشت گردوں کا مقصد یہ ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک کیمیائی حملے کر کے اُس کا الزام بشار اسد حکومت پر دھریں اور اس طرح اپنے خیال میں عالمی دباؤ بنا کر انتخابات کے عمل کو متاثر کریں۔

خیال رہے کہ شام میں پچیس مئی بروز منگل صداری انتخابات ہونے والے ہیں۔اس سے قبل بھی تکفیری اور داعشی دہشت گردوں نے ادلب کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی کیمیائی حملے کر کے یہ کوشش کی تھی کہ اُس کا الزام حکومت شام پر لگا کر مغربی ممالک کے شام پر حملے کی راہ ہموار کی جائے۔

اسی تناظر میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے دہشت گردوں کے بے بنیاد الزام کے ٹھیک ایک ہفتے کے بعد یعنی چودہ اپریل دوہزار اٹھارہ کو سو سے زائد میزائل شام کے مختلف علاقوں پر فائر کئے تھے۔ یہ حملہ اُس وقت انجام پایا جب شامی اور استقامی فورسز غوطہ شرقی کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادی ہمیشہ شام میں دہشت گردوں کی شکست کو لے کر تشویش کا شکار رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button