ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں، رہبر معظم انقلاب

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں۔ آپ کی دائمی کامیابی کے لئے ہماری دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شاء اللہ ، آپ نہائی فتح اور کامیابی کو مشاہدہ کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے سکریٹری زیادہ النخالہ کے خطوط کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد کو کفر اور ظلم کے خلاف استقامت قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ کا جہاد اللہ تعالی کی مرضی اور خوشنودی کے مطابق ہے ۔ اللہ تعالی اپنے وعدوں میں سچا ہے اور وہ آپ کو نہائی کامیابی عطا فرمائے گا ۔ آپ کا جہاد اورآپ کی جد وجہد قرآن مجید کی اس آیۃ’’ اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم ‘‘ کا مصداق ہے۔ آپ صیہونیوں کے ناپاک وجود سے فلسطین کو پاک ہوتے ہوئے مشاہدہ کریں گے۔ ہماری دعائیں مسلسل آپ کی جد وجہد کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ابھی شہدائےفلسطین کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے کہ ایک اور مسلمان ملک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان کردیا
دوسری جانب رہبر انقلاب اسلامی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان محمد حسین فرہنگی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے انتظامی کمیٹی کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ انتظامی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آئے گا اور جمعرات کے دن گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے۔