لبنان

فلسطینیوں کی صیہونیوں پر فتح کی خوشی میں لبنان میں کار اور موٹر ریلیاں

شیعیت نیوز: سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صیہونیوں پر فتح کا جشن منانے کے لئے بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں اور ہرمل شہر میں کار اور موٹر ریلیاں نکالی۔

العہد نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق لبنان کے دار الحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں ، صوبہ بقاع میں واقع شہر ہرمل اور اس کے دیہاتوں میں جمعہ کی شام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لبنانی شہریوں نے کار اور موٹر ریلیاں نکال کر صیہونی حکومت پران کی فتح کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ریلیوں کا انعقاد لبنان کی حزب اللہ کی دعوت پر کیا گیا تھا ، اس دوران شرکاء نے فلسطینیوں اور مزاحمتی تحریک کے جھنڈوں کو اٹھا کر مرکزی سڑکوں پر گشت کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحر تا نہر آزادی کے منصوبے کی کامیابی نزدیک ہے، حزب‌ الله کا تہنیتی پیغام

واضح رہے کہ ریلیوں میں شرکت کرنے والوں کی اگلی صف میں موجود کاروں نے لاؤڈ اسپیکر لگا کر فتح کے انقلابی ترانے بجائے۔

یاد رہے کہ لبنان کی عوام نے ہمیشہ صیہونی دشمن کے مقابلہ میں فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اورہر طرح سے ان کی مدد کی ہے اس لیے کہ جس طرح صیہونی فلسطینیوں کے دشمن ہیں اس طرح لبنانیوں کے بھی دشمن ہیں بلکہ وہ لبنانیوں کو اپنے لیے زیادہ خطرہ سمجھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے دشمن آپنی آخری حد تک کوشش کرتا ہے کہ حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے درمیان اختلاف ڈال دے تاہم دونوں تحریکوں کی ہم آہنگی اور عقلمندی کی وجہ سے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے اور اس کے بعد بھی نہیں ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فلسطینی استقامتی محاذ نے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں ملت فلسطین اوراستقامتی گروہوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی اس کامیابی نے صیہونی حکومت کی کمزوریوں اور اس کے اندر موجود گہرے شگاف کو نمایاں کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ’’بحرتا نہر‘‘ آزادی کے منصوبے کی کامیابی نزدیک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button