اہم ترین خبریںایران

دشمن کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے! جنرل قاآنی کا القسام کے کمانڈر کے نام خط

شیعیت نیوز: سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے عزالدین القسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے نام ایک خط میں انہیں زندہ شہید کے لقب سے یاد کیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاآنی نے جمعرات کے روز عزالدین القسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ جنگ کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

المیادین چینل کے مطابق القسام کے کمانڈر کے نام اس خط میں آیا ہے: اے زندہ شہید، تو نے اپنی ساری عمر میدان جہاد کے صف اول میں گزاری ہے اور تو فتح پر یقین رکھتا ہے، میں تجھے ایک بہادر اورسرفروش کمانڈر کا لقب دیتا ہوں اور سارے کمانڈروں اور استقامتی محاذ سے وابستہ جہادی گروہوں کو اپنی اور اسلامی جمہوریہ کے اعلی قیادت کی طرف سے کہتا ہوں اور یہ وعدہ کرتا ہوں کہ قدس کی فتح یقینی ہے۔ آپ نے اپنے عہد کو پورا کر دکھایا اور غاصب دشمن کو خوف اور شکست کا ذلت آمیز مزہ چکھادیا ہے۔

جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ غزہ کے شریف عوام کو سلام جنہوں نے استقامت کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے اور دشمن کی بربریت کے مقابلے میں عزم و ارادے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

جنرل قاآنی نے اس جملے سے اپنے خط کو تمام کیا ہے غاصب حکومت کی نابودی اور تمام مقبوضہ سرزمین کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ترک خاتون اپوزیشن لیڈر نے ترک صدر طیب اردوگان کی منافقت کا پردہ چاک کردیا

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے جمعرات کو جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے کمانڈر اکرم العجوری کے نام لکھے جانے والے ایک خط میں کہا ہے کہ مزاحمت تحریک کی استقامت نے دشمن کی ہوا نکال دی ہے ۔

خط میں لکھا گیا ہےکہ آپ کی بڑھتی ہوئی جہادی طاقت نے صہیونی فوج کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، آپ اپنی ہمت، اتحاد اور استقامت سے صیہونی فوج کی طاقت کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، آپ کی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ دشمن نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

جنرل قاآنی نے مزید لکھا ہے کہ جیسا کہ ہم نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ عہد کیاتھا، اپنی جانوں اور جسموں نیزہر وہ چیز کے ذریعہ آپ کے ساتھ ہیں جو خداوند متعال نے ہمیں عطا کی ہے ، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ جلد ہی نماز کی ادائیگی کے لئے وقار اور اختیار کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں گے نیز ہم اس غاصب حکومت کے خاتمے اور تباہی تک آپ کی مدد کرنا نہیں چھوڑیں گے ، حالانکہ خطرات کتنے ہی کیوں نہ بڑھتے جائیں ۔

آخر میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ سپریم لیڈر کے کہنے کے مطابق خونخوار صہیونی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر مسلمان کا فرض ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے جہادی کے ہاتھ کو چومتا ہوں جنہوں نے فتح المبین کی بنیاد رکھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button