یمن

یمن میں القاعدہ کے دہشت گرد دو خطرناک سرغنہ ہلاک

شیعیت نیوز: یمن میں القاعدہ کے دہشت گرد دو سرغنہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

روسیاالیوم نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ القاعدہ کا ایک سرغنہ اور ایک اہم عہدیدار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔

یمن کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق ناصر سعید لکرع الکازمی صوبہ ابین اور شبوہ میں القاعدہ کا انٹیلیجنس افسر تھا جبکہ دوسرا دہشت گرد جس کا نام صالح احمد لکرع الکازمی ہے سعودی عرب میں القاعدہ کا کمانڈر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : GEOیا JEWنیوز؟؟ مجاہدین اسلام کے بجائے غاصب اسرائیل کے موقف کی ترویج و اشاعت کا ٹھیکہ مل گیا

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گرد اور اس کے عناصر صوبہ مآرب میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں ۔

اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی انٹیلیجنس نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ صوبہ مآرب میں القاعدہ کے اڈوں ، ان کی رہائشی جگہوں، فارمزہاؤس ، رہائشی ہوٹلوں ، اسلحے کے گوداموں ، رفت و آمد کے راستوں ، سعودی اتحاد سے ان کے رابطوں اور محاذ جنگ پر ان کی موجودگی پوری طرح واضح ہے۔

یمن کے جنوبی علاقوں میں اب تک سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں داعش و القاعدہ کے کئی سرغنے ہلاک اور گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید ہیں، سعودی وزیر خارجہ بن فرحان

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button