اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گورنر پنجاب چوہدری سرورکی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کیلئے نقد امداد کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شیعیت نیوز: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے معروف سماجی رہنما گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر نے بھی ملاقات کی۔

بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے گورنر پنجاب کو فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ گورنر پنجاب نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کربلا بن چکا، اب جہاد فرض ہوگیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو حکومت بھرپور انداز میں یوم یکجہتی فلسطین منائے گی، اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button