عراق

عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے 2 لاجسٹک کارروان پر بم حملہ

شیعیت نیوز: عراق کے جنوبی علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے 2 لاجسٹک کارروان بم حملوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پہلا امریکی فوجی لاجسٹک کارروان منگل کی سہ پہر عراق کے صوبے دیوانیہ میں سڑک کے کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا جبکہ ناصریہ کے علاقے میں سڑک کنارے ایک اور کاروان کے راستے میں بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عام طور سے ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کو امریکی فوجی حکام چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی میڈیا نے بتایا ہے کہ پہلا امریکی فوجی قافلہ منگل کی سہ پہر عراق کے جنوبی صوبے دیوانیہ میں’’دیوانیہ- بغداد‘‘ ہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : الجہاد الاسلامی کی جانب سے مزید 2 اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹوں کی بارش

رپورٹ کے مطابق دوسرا امریکی فوجی لاجسٹک کارروان کچھ گھنٹے قبل ہی صوبہ ناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا ہے۔ اس حملے میں بھی ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔

عراق پر قابض امریکی فوج کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملے روز مرہ کا معمول ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ اس حوالے سے ایک قرار داد بھی پاس کرچکی ہے۔

عراق میں موجود امریکہ کے ان باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو عراقی عوام میں پائی جانے نفرت و بیزاری کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔

عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور داعش جیسے سفاک دہشت گردوں کی حمایت کے سبب عراق کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بھی امریکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نفرت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button