مشرق وسطی

عرب حکام اپنا تخت وتاج بچانے کے لئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کر رہے ہیں، قطر

شیعیت نیوز: قطر کے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ عرب حکام اپنا تخت وتاج بچانے کے لئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق وزيراعظم حمد بن جاسم نے واضح طور پر کہا ہے کہ عرب حکومتوں نے مسئلہ فلسطین کے تعلق سے غداری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج عرب حکام اسرائیلی حملوں کی مذمت کر رہے ہیں تو اس کا مقصد اپنے تخت وتاج کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس سے قبل جنگ غزہ کے آغاز پر انہوں نے کہا تھا کہ عرب حکام غزہ کی مظلومیت پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ فلسطین کی صورتحال پر آنسو بہا رہے ہیں اگر وہ اس کی وجہ معلوم کریں تو انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ نیتن یاہو کی حکومت اس صورتحال کی بانی و باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بارے میں صدر بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی

حمد بن جاسم نے رشیا ٹوڈے کوانٹریودیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ تشدد آمیز اقدامات کے مقابلے میں عرب ملکوں کا ردعمل متضاد ہے، بعض نے امن و امان کی برقراری پر زور دیا ہے اور بعض موجودہ صورتحال پر بالکل خاموش ہیں۔

قطر کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے خواہاں ہیں انہیں چاہییے کہ یہ تعلقات کم ازکم عالمی قراردادوں کے مطابق ہوں۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر لمحے اضافہ ہورہا ہے اور اس کو رکوانے کے لئے عرب حکام گھسے پیٹے بیانات دینے سے بھی گریزاں دکھائی دے رہے ہیں۔

عرب ليگ اور عربوں کے زیر اثر اسلامی ملکوں کی تنظیم بھی محض بیان بازی کے سوا کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، بعض ملکوں کے غدار حکمرانوں کی طرف سے مسلسل فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button