اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطین میں اسرائیلی بربریت ،ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی مسلمانوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

خط میں فیصل ایدھی سمیت ادارے سے منسلک پانچ افراد کو ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: ایدھی فاؤنڈیشن کا اسرائیلی بربریت کا شکارفلسطینیوں کی مدد کا اعلان ، اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر بمباری، ایدھی فاؤنڈیشن نے غزہ میں امدادی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے فلسطینی حکام سے اجازت کیلئے خط بھجوا دیا گیا ہے۔ خط پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر کے نام تحریر کیا گیا تھا۔ خط میں فیصل ایدھی سمیت ادارے سے منسلک پانچ افراد کو ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی پوری قوم سے 21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل

خط میں بتایا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن مختلف ممالک میں قدرتی آفات اور جنگی صورتحال کے دوران امدادی کاموں کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، اسی تجربے کی بنیاد پر ادارہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button