اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت، احتجاج کا دائرہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا

واضح رہے کہ جرمنی اور فرانس کی حکومتوں نےفلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاج پر مکمل پابندی عائد کردی ہے

شیعیت نیوز: نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور قبلہ اوّل کی بےحرمتی کے خلاف امت مسلمہ کے اشتعال میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے۔ اسرائیل کےخلاف نفرت اور احتجاج کا دائرہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا ہے ۔ پاکستان میں شیعہ سنی تنظیمات کی جانب سے ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مسلسل ایک ہفتے سے احتجاجی جلسوں، ریلیوں اور مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

دوسری جانب یورپی ممالک ، امریکا اور کینیڈا کی مختلف ریاستوں میں بھی مسلم و غیر مسلم عوام اسرائیلی ظلم واستبداد کےخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانےکی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، ،تہران،دمشق، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کے کئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں مدد کے لئے پکار رہی ہیں، مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ بیانات اور ٹوئیٹ سے آگے نکلیں، علامہ رضی جعفرنقوی

واضح رہے کہ جرمنی اور فرانس کی حکومتوں نےفلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاج پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ، دونوں ممالک کی پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مظاہرین کودیکھ کر فوری گرفتار کرلیا جائے، ذرائع کے مطابق جرمنی اور فرانس میں اس وقت تک سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے فلسطین کےحق میں ہونے والوں مظاہروں میں بظاہر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے، تاہم حکومت پاکستان نے فقط لفظی حمایت کا اظہار ہی کیا ہے جبکہ تاحال فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے کسی دفاعی مدد کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button