ایران

القدس الشریف اور فلسطین کی آزادی کیلئے وعدہ الہی پورا ہوگا، علی اکبر ولایتی

شیعیت نیوز: اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سربراہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ناجائز صیہونی ریاست کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کیلئے وعدہ الہی پورا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار علی اکبر ولایتی نے بروز اتوار کو زیاد نخالہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے غزہ پٹی کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیتے ہوئے حالیہ حملوں کے دوران، بہت سارے فلسطینی شہری بشمول نہتے بچوں اور خواتین پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام سمیت پورے دنیا میں فلسطینیوں کے حامی، قابض صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت پر فلسطینی شہری کی بہادری اور مزاحمت کو سراہتے ہیں۔

ولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کرکے دیکھایا کہ ناجائز صیہونی ریاست کی بنیاد، مکڑی کے گھر کی طرح ڈھیلی اور سست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القدس اور مسجد اقصیٰ کی مکمل آزادی تک خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں، او آئی سی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں فلسطینی عوام کی حمایت کریں؛ ایران نے گزشتہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اوراب بھی قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت میں اس راستے پر گامزن ہے؛ ان شاللہ بہت جلد سب اکھٹے ہوکر القدس الشریف میں نماز پڑھیں گے۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ کچھ اسلامی ممالک کے مغرب سے وابستہ کچھ عہدیدار، جو فلسطینی عوام کو اس مذموم واقعے کے خاتمے اور فلسطین اور القدس کو آزاد کرانے میں مدد کرنے کے بجائے صیہونیوں اور ن کے جابر حامیوں جیسے امریکہ کے دباؤ میں اپنا فرض بھول گئے ہیں، کو موجودہ واقعات سے سبق سیکھنا ہوگا اور القدس الشریف اور فلسطین کی حمایت میں اپنی اقوام کے نظریات پر عمل کرنا ہوگا۔

اس موقع پر فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مزاحتمی فرنٹ نے ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف پوری طاقت سے کھڑا ہوکر اس کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت سے مسجدالاقصی کا دفاع کریں گے اور ناجائز صہیونی ریاست کو تباہ کردیں گے۔

انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب کے القدس الشریف اور مزاحمتی فرنٹ سے متعلق بیانات کا شکریہ ادا کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button