اہم ترین خبریںدنیا

غزہ جنگ میں اب تک حماس کا پلڑا بھاری ہے، اسرائیلی اخبار

شیعیت نیوز: اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا پلڑا بھاری ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے مگر اس کے باوجود جنگ میں حماس کا پلڑا بھاری ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حماس نے بیت المقدس اور تل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کردیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس سے آنکھیں چرائی جاسکتی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صیہونی حکومت کے خلاف نفرت پر اکسایا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے جاری حملوں کے نتیجے میں 190 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 50 بچے اور 30 خواتین شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 19 صیہونی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار’’معاریو‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق غزہ سے بئرسبع میں راکٹ حملوں میں 19 صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی طرف سے بئر سبع میں تواتر کے ساتھ کئی راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں 19 صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق راکٹ حملوں میں 16 صیہونیوں کو معمولی زخم آئے ہیں جب کہ تین صیہونی افراتفری میں زخمی ہوئے۔

قبل ازیں القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی سے سدیروت اور عسقلان درجنوں راکٹ برسائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button