حماس نے 5 منٹ میں عسقلان شہر پر 137 راکٹ داغ کر دشمن کو حیران کردیا

12 مئی, 2021 08:53

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہےکہ منگل کے روز القسام بریگیڈ نے اسدود اور عسقلان شہروں پر پانچ منٹ میں 137 راکٹ داغ کر دشمن پر اپنی عسکری صلاحیت ثابت کردی ہے۔

ایک بیان میں انہوں‌ نے کہا کہ صرف پانچ منٹ میں القسام بریگیڈ نے 137 راکٹ داغے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کومزید سرپرائز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قبلہ اوّل کےغاصب صیہونیوں پر میزائلوں کی برسات، چہارسو تباہی ،خیبر کی یاد تازہ ہوگئی

دریں اثنا اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جماعت کے تین رہنما شہید ہوگئے ہیں۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں کی شہادت کا بدلہ لے کررہے گی۔

ادھر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں  جماعت کےکمانڈر سامح فہیم المملوک، کمال تیسیر قریقع اور محمد یحییٰ ابو العطا شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اپنے شہید مجاہدین کے خون کا بدلہ لے گی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سوموار کی شام سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 26 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 9 بچے شامل ہیں جب کہ بچوں سمیت 122 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے غزہ کی پٹی میں 130 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 15فلسطینی جنگجو مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہاء کردی ہے، علامہ ساجد علی نقوی

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر 70 راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین کے علاقوں بالخصوص عسقلان پر تازہ راکٹ داغے گئے ہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند گھنٹوں کےدوران کم سے کم 70 راکٹ داغے۔غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد سدیروت یہودی کالونی میں خطرے کے سائرن بجائےگئے۔

6:57 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔