اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطین کے مسئلے پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ 'ترکی کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور وہ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں مسجد الاقصیٰ پر بھی بات ہوگی'۔

شیعیت نیوز:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس پر اتفاق رائے درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘شیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو فی الفور بند ہونا چاہیے، تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے، بین الاقوامی برادری کو اس پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے، وہ اس سے غافل نہیں رہ سکتے’۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے عزاداری مخالف اقدامات ،احتجاجی یادداشت وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگرکےحوالے

انہوں نے کہا کہ دنیا کو تشویش ہے کہ حماس نے راکٹ فائر کیے لیکن نہتے فلسطینیوں پر جو اسٹن گرینیڈ فائر کیے گئے، کس قانون کے تحت اس کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ترکی کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور وہ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں مسجد الاقصیٰ پر بھی بات ہوگی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ میں آپ کو اس لیے بتارہا ہوں کیونکہ پاکستان کا اس معاملے پر مؤقف بہت واضح رہا ہے’۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘ترکی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی پیشکش کرنے والے ہیں تاکہ اس مسئلے پر ملسم امہ کو متحد کیا جاسکے’۔

متعلقہ مضامین

Back to top button