غزہ پر اسرائیلی بمباری اور کابل میں معصوم بچیوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر شیعہ سنی عوام کا احتجاج
شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ پر صہیونی دہشت گردانہ حملوں اور کابل میں اسکول پر حملے کے نتیجے میں معصوم بچیوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہرفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں شیعہ سنی تنظیمات ،سیاسی وسماجی شخصیات بے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا اہم ترین فریضہ ہے، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے، صہیونی فلسطین سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔فلسطین اور کشمیر کے بعد صہیونیوں نے افغانستان میں بھی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔
مقررین نے کہا کہ اسرائیل کشمیر اور افغانستان میں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔بیت المقدس کی توہین اور فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری پر اسرائیل دوست عرب ممالک جواب دیں ،عالمی برادری اور ادارے بے حس ہو چکے ہیں ،اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔
احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹرصابر ابو مریم، محفوظ یار خان،مسلم پرویز، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ باقرعباس زیدی،اسرار عباسی، میجر (ر) قمر عباس، مطلوب اعوان کا دیگر نے خطاب کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملہ، امت مسلمہ کو صیہونیت اور دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا ہوگا، علامہ ساجد نقوی
احتجاجی مظاہرے میں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور فرانس کے پرچم نظر آتش کیئے گئے اور مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل، بھارت اور فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔







