داعی اتحاد بین المسلمین، جھنگ کے نامور شیعہ عالم دین خالق حقیقی سے جا ملے

11 مئی, 2021 10:30

شیعیت نیوز: جھنگ سے تعلق رکھنے والے نامور شیعہ عالم دین ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم اور داعی اتحاد بین المسلمین علامہ سید اظہر حسین کاظمی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ مرحوم ایک انتہائی قابل علمی شخصیت کے حامل تھے ۔علاقے میں علوم اسلامیہ کی ترویج واشاعت میں ان کا اہم کردار تھا۔

واضح رہے کہ علامہ اظہر حسین کاظمی صاحب سیاسی میدان میں بھرپور فعال تھے، وہ جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے بانی رہنماؤں میں شامل تھے، کئی سال تک ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع جھنگ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ، انہوں نے 2013 میں جھنگ سے قومی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملہ، امت مسلمہ کو صیہونیت اور دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس افسوس ناک سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سیداظہر کاظمی کے انتقال پرملال پر انتہائی رنجیدہ ہوں ،ہم ملت تشیع کے حقوق کی جدوجہد میں ایک فعال اور دیرینہ ساتھی سےمحروم ہو گئے ،آپ ایک بہترین استاداور مبارز عالم دین تھے، آپ کی قومی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔خداوندِ عالم چہاردہ معصومین ؑ کے صدقے مرحوم کو جوار آئمہ معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

8:11 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔