نہتے فلسطینی عوام پر حملہ غیر انسانی فعل ہے یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل دنیا کاسب سے بڑا دہشتگرد ہے، زہرانقوی

10 مئی, 2021 10:34

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مشغول پر امن فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں یوم القدس کے اجتماعات اور بیداری کی لہر دیکھ کر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ غیر انسانی فعل ہے یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل دنیا کاسب سے بڑا دہشتگرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملہ، امت مسلمہ کو صیہونیت اور دہشتگردی کےخلاف متحد ہونا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے کئی دہائیوں سے غاصب صیہونی فوج کے مظالم برداشت کرتے ہوئے مزاحمت اور استقامت کاراستہ اپنائے رکھا اور آزادی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے یہ بات اسرائیل پر بھی روشن ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سر زمین اور قبلہ اول پر صیہونیوں کا ناپاک وجود کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حق کے حصول کے جہاد کا سفر جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی نوجوان شہید

انہوں نے کہا کہ قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے ،دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

3:36 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔