عراق

ایران، عراقی حکومت اور عوام کا حامی ملک ہے، عراقی وزیر اعظم الکاظمی

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر اعظم الکاظمی نے کہا ہے کہ ایران، عراقی حکومت اور عوام کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایرانی حقیقت پسند ہیں اور ان کی ساری توجہ اور کوشش بغداد حکومت کی حمایت پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں نے ماہ مقدس رمضان میں معصوم جانوں کی خون سے ہولی کھیل کر دراصل افغانستان کے مستقبل کو نشانہ بنایا ہے،زہرا نقوی

وزیر اعظم الکاظمی نے کہا کہ عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت کی اور ہم ایرانی حمایت کی شکر گزار ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے جو الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے مذید کہا کہ بغداد فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں اور انہیں مقدس مقامات کی زیارت سے محروم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی سی اسلام آباد کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف، ایک اور نامور شیعہ عالم دین پر جھوٹا مقدمہ درج

عراقی وزیر اعظم الکاظمی نے اپنے انٹرویو میں ایران کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، ایرانیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقت پسند ہیں اور وہ عراقی حکومت کی حمایت میں کوشاں ہیں اور مسلح جھتوں کو عراقی حکومت کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم الکاظمی نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینیوں کے حقوق بحال نہ ہو تو ہمارے نقطہ نگاہ سے یہ امر قابل قبول نہیں ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button